تین دہائیوں کی ریاضت اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گندھی ہوئی یہ کتاب، “آگہی” ،محض ایک تصنیف و تالیف ہی نہیں بلکہ علم نافع کا وہ نچوڑ ہے، جسے مؤلف،دلاور علی خان نے اپنی زندگی کے تیس،پینتس قیمتی سالوں کی عرق ریزی سے سینچا ہے۔ اس کتاب کے سرورق کو چھونا گویا ایک ایسے نورانی سفر کا آغاز ہے، جو آپ کو قرآن حکیم کی ابدی تعلیمات، انبیاۓ کرام کے ایمان افروز قصوں، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ کے درخشاں پہلوؤں اور دیگر کئی ایک اسلامی موضوعات و ضمنی عنوانات سے اس طرح روشناس کرواتا ہے کہ ہر لفظ دل میں نقش ہوتا چلا جاتا ہے۔ مؤلف نے معلومات کے ٹھاٹے مارتے سمندر کو انتہائی سہل، مختصر اور جامع نکات کی صورت میں اس مہارت سے سمودیا ہے کہ ایک عام قاری ہو یا طالب علم، وہ چند لمحات میں صدیوں کے علمی ورثے کو سمیٹ سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے گھر کے کتب خانے میں ایک ایسا اثاثہ محفوظ کرنا چاہتے ہیں، جو نسلوں کی علمی اور روحانی آبیاری کرے، تو “آگہی”وہ مشعل راہ ہے، جو آپ کے ذہن کے بند دریچوں کو کھول کر ایمان کو ایک نئی جلا بخشے گی۔







Reviews
There are no reviews yet.