یہ حادثات نہ سمجھیں ابھی کہ پست ہوں میں
شکستہ ہو کے بھی، ناقابلِ شکست ہوں
متاعِ درد سے دل مالا مال ہے میرا
زمانہ کیوں یہ سمجھتا ہےکہ تنگدست ہوں میں
یہ انکشاف ہوا ہی نہیں کبھی مُجھ پر
خُودی پرست ہوں میں یا خُدا پرست ہوں میں
لوگ دنیا میں ہونے والے ان چناؤ پر خوش ہوتے ہیں مگر میں چاہتی ہوں میرا چناؤ اللہ رب العزت کے ہاں ہو جاۓ میں چاہتی ہوں کہ میں رب کو پیارا ہونے سے پہلے ہی رب کو پیاری ہو جاؤں میں ہدایت کا چراغ بن جاؤں دنیا میں کوئی مجھے جانے نہ جانے مگر وہاں آسمانوں پر اللہ جبرائیل اور فرشتوں سے منادی کرے میں اس بندی سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو فرشتے مُجھے جانتے ہوں میرے لیے اللہ سے دعا کرتے ہو۔
Reviews
There are no reviews yet.